رجنی کانت کی فلم بابا کی ناکامی سے میرا سائوتھ کا فلمی کیریئر ختم ہوا، منیشا کوئرالہ

ممبئی ( اے بی این نیوز   )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ انہوں نے رجنی کانت کی فلم بابا کی ناکامی کے بعد اپنا ساؤتھ انڈیا کا فلمی کیریئر ختم کردیا تھا۔اداکارہ کے مطابق اس ناکامی کے بعد انہیں جنوبی بھارت کی مزید فلموں میں کام کی پیشکش ملنا بھی بند ہوگئی تھی۔تاہم یہ فلم جو کہ پہلی بار 2002 میں ریلیز ہوئی تو باکس آفس پر ناکام رہی، لیکن اب 20 برس بعد دسمبر 2022 میں اس فلم کو کچھ تبدیلیوں کے ساتھ جب دوبارہ ریلیز کیا گیا تو یہ کافی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔