نماز میں سکون ملتا ہے ،معروف بھارتی ٹی وی اداکار نے اسلام قبول کرلیا

بمبئی (نیوزڈیسک)معروف بھارتی ٹی وی اداکار ویویان ڈیسینا کافی عرصے شوبز کی دنیا سے دور تھے ، انہیں کسی بھی ڈرامے میں نہیں دیکھا گیا، افواہیں تھیں کہ اداکار نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا تاہم اب انہوں نے اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ عیسائیت چھوڑ کر اسلام میں داخل ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ویویان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2019 میں رمضان المبارک کے مہینے میں اسلام قبول کیا تھا تب سے لے کر اب تک وہ اسلامی طرز پر زندگی بسر کررہے ہیں۔بھارتی اداکارویویان ڈیسینا نے کہا کہ میری زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کی پیروی کرتا ہوں،اداکار نے کہامجھے دن میں پانچ وقت نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔ویویان نےانکشاف کیا کہ انہوں نے مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے تقریباً ایک سال قبل مصر میں شادی کی تھی اور ان کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔واضح رہے کہ ویویان ڈیسینا نے مقبول ترین ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں، پیار کی یہ ایک کہانی، مدھوبالا، شکتی اور صرف تم سمیت دیگر شامل ہیں۔