جعلی کرنسی چلانے والی ٹک ٹاکر لڑکیاں رنگے ہاتھوں گرفتار ،مزید نوٹ برآمد

شکر گڑھ (نیوز ڈیسک) شکر گڑھ میں جعلی کرنسی چلانے والی ٹک ٹاکر لڑکیاں گرفتار،مزید نوٹ برآمد۔تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ سہاری میں پولیس نے جعلی کرنسی چلانے والی ٹک ٹاکر لڑکیوں کا گینگ گرفتار کرلیا ،لڑکیوں سےہزار روپے والے جعلی 45 نوٹ برآمد کرلئے ۔ واضح رہے کہ لڑکیاں علاقہ غیر سے جعلی نوٹ لاتیں تھیں ،جعلی نوٹ چلانے سے پہلے سوشل میڈیا پرناظرین سے دعائیں بھی کرائی جاتیں تھیں۔ دونوں نے مٹھائی کی دکان پر جعلی نوٹ دئیےاور بقایا مانگا،دکاندار نے نوٹ جعلی ہونے پر پولیس بلا لی تو لڑکیوں کےپرس سے مزید نوٹ بھی برآمد ہوئے ۔ پولیس کے مطابق لڑکیاں باڑہ کے علاقہ سے لاتی تھیں ان میں سے ایک ملزم لڑکی ریکارڈ یافتہ ہے ،مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔