میں مسلمان نہیں لوگوں نے میرے بارے میں افواہیں پھیلائیں ، اداکارہ یشماگل کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ یشماگل نے کہا کہ میں ڈپریشن کا شکار رہی، خودکشی کرنے کاارادہ لیکن میرا ایمان پختہ تھا، خود ڈپریشن سے نکلنے میں کامیاب ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ یشماگل نے یوٹیوبرکوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمیں عمرسے زیادہ ذمہ داریاں ڈال دی گئی ہیں ،جس سے دماغی صحت پربوجھ پڑتاہے،میں ڈپریشن کا شکار رہی ، اس متعلق انٹرنیٹ پرریسرچ کیا مجھے ایسالگتاتھاکہ کسی نے مجھ پرجادوکردیاہے، لو گوں نے میرے بارے میں افواہیں پھیلائیں کہ میں پہلے مسلمان نہیں تھی بلکہ میں عیسائی تھی ۔
یشما گل نے کہا کہ میں نے خودکشی کرنے کاارادہ کرلیاتھا لیکن میرا ایمان پختہ تھا جس کی وجہ سے میں ڈپریشن سے خود کو نکالنے میں کامیاب ہوئی۔