سارہ علی خان نے 5 سالہ شوبز کیریئر سے کیا سیکھا؟اداکارہ نے بتادیا

لاہور (  اے بی این نیوز  )بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے 5 سالہ فلمی کیریئر میں ایک اہم کام سیکھ لیا ہے۔سارہ علی خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’گیس لائٹ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ میں اسکرپٹ کے انتخاب کے لیے مشورہ لینے کو ترجیح دیتی ہوں لیکن جب تک میں خود اس اسکرپٹ سے مطمئن نہ ہوجاؤں تو فلم سائن کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اُنہوں نے اپنے 5 سالہ شوبز کیریئر میں اسکرپٹ کے انتخاب کا طریقہ سیکھ لیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں زندگی میں اپنے وقت کی بہت قدر کرتی ہوں پھر چاہے وہ کام کا وقت ہو یا فارغ وقت۔سارہ علی خان نے کہا کہ اب میں فلموں میں ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں جو مضحکہ خیز اور عجیب ہوں۔