فلم کرن ارجن بارے ڈائریکٹر کے انکشافات نے سب کو حیران کردیا

بمبئی(نیوزڈیسک) بھارت کی سپرہٹ فلم کرن ارجن جو1995 میں بنائی گئی کے حوالے سے ڈائریکٹر راکیش روشن کےاہم انکشافات نے سب کو حیران کردیا۔ ڈائریکٹر راکیش روشن کے مطابق کرن ارجن کا پہلے نام کائنات رکھا گیا جب کہ اس کی کاسٹ میں سلمان خان سے پہلے اجے دیوگن کو لیا گیا مگر وہ کسی وجہ سے کرن سنگھ کا کردار نہیں نبھا سکے تھے جس کے بعد سلمان خان کو پسند نہ کئے جانے کے باوجود دوبارہ لینا پڑا، ہدایت کار راکیش روشن نے انڈین آئڈل سیزن 13 میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرن ارجن میں سلمان خان کے کردارکرن سنگھ کیلئے پہلے اجے دیوگن کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن کسی وجہ سے وہ یہ فلم نہیں کر پائے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم کا پہلے نام ’کائنات‘ رکھا گیا تھا تاہم بعد میں اسے تبدیل کیا گیا۔شو کے دوران راکیش روشن نے یہ بھی بتایا کہ فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ میں امیشا پٹیل کی جگہ پہلے کرینہ کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی کسی وجہ سے فلم نہیں کرسکی تھیں۔