سحری کیلئے ڈھول بجانے والا ،علیزے شاہ میں شادی کے جذبات جگانے لگا، پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سحری کیلئے ڈھول بجانے والا ،علیزے شاہ کے دل میں شادی کے ارمان جگانے لگا،اداکارہ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل۔پاکستان کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ جاگنا سحری کے لیے ہوتا ہے لیکن یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے۔ علیزے شاہ نے اس پوسٹ میں اپنی چند دل کش تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں ان کے ہاتھ پرپر بنا ٹیٹو واضح ہے ۔ لگتا ہے ہے انہوں نے یہ پوسٹ بوریت دور کرنے کے لیے کی لیکن وہ انسٹا گرام پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کا مرکز بن گئیں۔ واضح رہے شہروں اور دیہاتوں میں قدیم زمانے سے سحری میں ڈھول بجا کر عوام کو سحری کے لیے اُٹھایا جاتا ہے ۔ لیکن سحری میں بجایا جانے والا ڈھول اداکارہ کے دل میں کچھ اور ہی ارمان جگانے لگا ۔