سلمان خان کا اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو اگلی فلم کیلئے ہیرو سائن کر لیا،مداح حیران

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور پروڈیوسر سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ ’’شیرا‘‘کے بیٹے ابیر سنگھ کو اپنی اگلی فلم میں ہیرو لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے26 سالوں سے وفادار باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا ابیر سنگھ بھی اب بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہے، ابیر سنگھ کو ان کے گاڈ فادر سلمان خان اپنی آنے والی فلم میں بطور ہیرو لانچ کریں گے۔یاد رہے کہ سلمان اس سے قبل بھی کئی نئے چہروں کو بالی ووڈ میں لانچ کرچکے ہیں، جن میں سنیل شیٹی کی بیٹھی اتھیا، زرین خان اور سوناکشی سنہا ودیگر شامل ہیں تاہم اب وہ اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو لانچ کریں گے یہ جان کر ان کے مداح بھی حیران ہیں۔