سیاست میں آنے کے بعد گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، راج ببر

ممبئی (نیوزڈیسک)بھارتی اداکار راج ببر نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں آنے کے بعد نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق راج ببر نے کہا کہ جو لوگ پہلے کام دیتے تھے، انہوں نے بھی کام دینا بند کردیا، کیونکہ انہیں ایسا لگا کہ راج ببر کو اب پیسوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑا غلط تاثر ہے کہ کوئی سیاست میں چلا گیا تو وہ 100 سے 150 کروڑ کا آدمی تو بن ہی جاتا ہے۔ راج ببر نے کہا کہ ہمارا کیا ہوا؟ مجھ جیسا آدمی نہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، یہاں (شوبز) سے ادائیگی ہوئی نہیں، وہاں (سیاست میں) کچھ کمایا نہیں۔ واضح رہے کہ راج ببر اس وقت انڈین نیشنل کانگریس کے رکن ہیں۔