سونونگم کے والد کے گھر چوری کرنیوالا ملزم پکڑاگیا، 70 لاکھ برآمد

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی گلوکار سونو نگم کے والد کے گھر چوری کرنے والے ڈرائیور کر گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے سونو نگم کے والد اگم کمار نگم کے سابق ڈرائیور کو گھر سے لاکھوں روپے کی مبینہ چوری کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم کی ریحان نے سونو کے والد کے گھر سے 72 لاکھ روپے چرائے تھے پولیس لوٹی گئی رقم میں سے 70 لاکھ روپے برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو ایک بیگ کے ساتھ ہاؤسنگ کمپلیکس کے احاطے میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔ سونو نگم کی چھوٹی بہن نکیتا نے بدھ کی صبح پولیس کو چوری کی شکایت درج کروائی تھی۔نکیتا کے مطابق ریحان 8 ماہ سے ان کے والد اگم کمار کا ڈرائیور تھا لیکن حال ہی میں اس کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے اسے ہٹا دیا گیا تھا۔ وہ ڈپلیکیٹ چابی کی مدد سے فلیٹ میں داخل ہوا اور کمرے میں موجود ڈیجیٹل لاکر سے 72 لاکھ روپے چوری کر لیے۔