اداکار محمد علی کی محبت کا معروف تاج محل ‘علی زیب بالآخر فروخت کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک)گلبرگ میں علی زیب ھائوس اداکار محمد علی نے بڑے ارمانوں سے بنوایا تھا۔ یہ دو نامور شوبز شخصیات کی محبت کا تاج محل تھا۔ اس کا شمار کبھی لاہور کے دلکش اور مہنگے گھروں میں ہوتا تھا۔علی زیب کامعروف بنگلہ بالآخر فروخت کردیاگیالاہور کے علاقہ گلبرگ میں علی زیب ھائوس اداکار محمد علی نے بڑے ارمانوں سے بنوایا تھایہ دو نامور شوبز شخصیات کی محبت کا تاج محل تھا اس کا شمار کبھی لاھور کے دل کش اور مہنگے گھروں میں ہوتا تھااس میں بچھاقالین محمد علی کو سعودی عرب کے شاہ فیصل کی طرف سے دیا گیا تحفہ تھایہ وہ گھر تھا جہاں دنیا کے 5 حکمران جن میں صدور کے علاوہ بادشاہ بھی علی زیب کے مہمان بنے تھےشاہ ایران رضا شاہ پہلوی، سعودی عرب کے شاہ فیصل، عمان کے سلطان قابوس، فلسطین کے صدر یاسر عرفات اور لیبیا کے معمر قذافی کے قدم بھی اسی گھر نے چومے ‏پاکستانی فنکاروں میں محمدعلی اور زیبا کو یہ فوقیت رہی کہ انہوں نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کی میزبانی کی یہ اس وقت کی بات ہے جب لاہور میں بھٹو دور میں پہلی اسلامی سربراھی کانفرنس کا انعقاد ہوا دنیا کے تمام مسلم ممالک کے سربراہ پاکستان تشریف لائے تو شاہ فیصل نے علی زیب کو قالین کے تحفے کے ساتھ شاھی مہر لگا کر تحریر لکھی کہ جب محمدعلی کا انتقال ھو انہیں جنت البقیع سعودی عرب میں دفنانے کی اجازت ہے۔شاہ ایران نے محمد علی کو پہلوی ایوارڈ سے نوازا۔ یہی وہ تاریخی عمارت ہے جہاں ملک کے وزرائے اعظم، اعلیٰ حکام اور بڑے بڑے شعراء کرام تشریف لاتے رہے، مشاعرے بھی ہوتے رہے ۔ ہاکی ورلڈ کپ جیتنے پر ٹیم کا جشن بھی اسی تاریخی مقام پر منایا گیا۔کہا جاتا ہے بھٹو جب قید کئے گئے تو جیل میں کھانا علی زیب ہائوس سے ہی جاتا رہا۔ افسوس یہ تاریخی عمارت فروخت کر دی گئی۔ یہ بھی لاہور کی بہت سی پرانی عمارتوں کی طرح شکستہ حال ہے اور مٹی میں ملنے کی منتظر ہے۔