اہم خبریں

ہندوتوا ”جھوٹ“ پر قائم ہونے کا دعویٰ کرنے والے بھارتی اداکار گرفتار

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے کنڑ اداکار چیتن کمار المعروف چیتن اہنسا کو بنگلورو پولیس نے ’ہندوتوا کے خلاف‘ ٹویٹ وائرل ہونے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ان کے خلاف درج شکایت میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ٹویٹ، جس میں کہا گیا ہے کہ ”ہندوتوا جھوٹ پر قائم ہے“ نے مبینہ طور پر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔چیتن کو بنگلورو میں شیشادری پورم پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔چیتن کمار ہندو مذہب کے مطابق ایک نچلی ذات ”دلت“ قوم سے تعلق رکھتے ہیں اور قبائلی کارکن بھی ہیں، انہیں ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا اور 14 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔انہیں کسی مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرنے اور طبقات کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے والے بیانات دینے کے الزامات کا سامنا ہے۔چیتن کمار نے 20 مارچ کو ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ”ہندوتوا“ جھوٹ پر قائم ہے۔

متعلقہ خبریں