نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار چیتن کمار کو ہندو مذہب سے متعلق قابل اعتراض ٹویٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنڑ فلم انڈسٹری کے اداکار چیتن کمار کو بنگلور پولیس نے گرفتار کیا ہےجس کے بعد انہیں ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے اداکار دلت کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنی برادری کے حقوق کے لیے کام کرتے ہیں۔ حکام کا اس پر کہنا ہے کہ قابل اعتراض ٹویٹ کی وجہ سے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔اداکار کی جانب سے ٹویٹ منظر عام آنے کچھ ہی گھنٹوں بعد ہندو تنظیموں کی جانب سے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔















