محبت کا تو پتہ نہیں لیکن یہ اسٹیپ کرتے ہوئے کوئی ضرور گِر جائے گا، سلمان خان نے مداحوں نیا چیلنج دیدیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے مداحوں کو گانے جی رہے تھے ہم کا اسٹیپ کرنے کا چیلنج دیدیا۔ معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے نئے گانے ’جی رہے تھے ہم‘ کی ویڈیو شیئر کی اور مداحوں کو چیلنج دیدیا انہوں نے لکھا کہ اس میوزِک ویڈیو میں جو ’فالنگ‘ والا اسٹیپ ہے جس میں درحقیقت کوئی اسٹیپ نہیں ہے وہ کرکے دِکھاؤ،محبت کا تو پتہ نہیں لیکن یہ اسٹیپ کرتے ہوئے کوئی بھی گِر ضرور جائے گا،اس میوزِک ویڈیو میں سلمان خان ساتھی اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔