شرمین عبید چنائے کو عدالت نے طلب کرلیا، الزام لگانے والا دنیا اور آخرت میں برباد ہوگا، فیروز خان پرعزم

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف اداکار فیروز خان نے کہا کہ جیت حق کی ہوگی، بغیر ثبوت کے الزام لگانے والا دنیا اور آخرت میں برباد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق گھریلو تنازعات کا شکار پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی درخواست پر ہتکِ عزت کیس میں ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو عدالت نے طلب کرلیا ۔فروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر قانونی دستاویز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی درخواست پر عدالت نے شرمین عبید چنائے کو اپنا موقف اور شواہد جمع کروانے کے لئے عدالت طلب کرلیا ہے،۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرمین عبید چنائے، اب وقت آگیا ہے کہ آپ سامنے آئیں اور اپنے چھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کو ثابت کریں جو آپ نے بغیر کسی تحقیق کے مجھ پر لگائے تھے۔ امید ہے آپ اس بار اپنا ہوم ورک ٹھیک سے کریں گی۔انہوں نے آخر میں لکھا کہ انشاء اللہ جیت حق کی ہوگی، بغیر ثبوت کے الزام لگانے والا دنیا میں بھی برباد ہے اور آخرت میں بھی۔