فیملی کورٹ نے علیزے پر تشدد کے ثبوتوں کی تصدیق کرانے کا حکم دیدیا

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں فیملی کورٹ نے اداکارہ علیزے سلطان کی جانب سے اپنے سابقہ شوہر فیروز خان کے مبینہ جسمانی تشدد کے ثبوتوں کی تصدیق کیلئے پولیس اور ہسپتال حکام کو ہدایات جاری کردیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ ساجد علی عباسی نے ایس ایچ او درخشاں پولیس اسٹیشن اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے میڈیکو لیگل آفیسر کو اپنی رپورٹیں 11 جنوری تک جمع کرانے کا حکم دیا ،علیزے سلطان کے وکیل سید قاسم شاہ نے کورٹ کو ایک درخواست دی تھی وہ ایس ایچ او اور ایم ایل او کو سمن جاری کرکے کورٹ میں جمع کرائے گئے ثبوتوں کی تصدیق کروائیں۔