ملکہ ترنم نور جہاں 22ویں برسی منائی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) برصغیر کی نامور گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی22ویں بر سی جمعہ کے روز ملک بھر میں منائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈ گلوکارہ کی بر سی کے موقع پر قرآن خوانی اور دیگرتقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹی وی چینلز پر ان کے گائے گانے نشر کئے گئے ۔ ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1925کوقصور میں پیدا ہوئیں تھیں انہوں نے دس ہزار سے زائد مختلف زبانوں میں گانے گائے۔ انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی جوہر دکھائے۔ میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000 کو دل کا دورہ پڑنے سے74برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔