پاکستانی فلم مولا جٹ30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کی جائیگی، بھارتی میڈیا

ممبئی(نیوزڈیسک) انتہا پسندوں کی مخالفت کے باوجود بھارتی سینسر بورڈ کی جانب سے پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز پر غور جاری ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس سال کی آخری بڑی فلم ہوگی جوکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ فلم کو بھارتی ریاست پنجاب اور دہلی میں ریلیز ’زی اسٹوڈیوز‘ کروارہا ہے۔