تیار ہو جائیں ،اب 22 مارچ سے پاکستانی بھی فلم پھٹان دیکھ سکیں گے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) ایک ہزار کروڑ سے زائد کمائی کرنے والی انڈین فلم اب 22 مارچ سے پاکستانی بھی پھٹان دیکھ سکیں گے ۔ واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی بلاک بسٹر فلم’ پٹھان‘ کو 22 مارچ سے پاکستانی بھی دیکھ سکیں گے ،فلم او ٹی پی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگی ،اس میں فلم کے ڈیلیٹڈ مناظر بھی شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں وہ مناظر بھی شامل ہوں گے جن کو سینما ریلیز کے موقع پر نکال دیا گیا تھا ،فلم کی ڈیجیٹل ریلیز میں مرکزی کردار کی بیک اسٹوری اور مذہب کو بھی بتایا جائے گا۔