ہالی وڈ سپر ہیرو’’شیزام‘‘ کا پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام

لاس اینجلس(نیوزڈیسک)ہالی وڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم’ ’شیزام‘‘ کی کاسٹ نے پاکستانی فلم شائقین کیلئے خصوصی پیغام بھیجا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈی سی یونیورس کی فلم ’’شیزام‘‘ کا سیکوئیل حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور انہیں معلوم ہے کہ پاکستان میں بھی ان کے فین پائے جاتے ہیں۔فلم کے سپر ہیرو زچیری لیوی اور دیگر کاسٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی شائقین کو’سلام پاکستان‘ کے الفاظ سے مخاطب کیا ہے۔ہالی وڈ اداکار زچیری لیوی نے کہا کہ شیزام، واپس آگیا ہے، یہ دنیا کو سب سے برے دشمنوں سے بچانے کی لڑائی لڑ رہا ہے۔انہوں نے پاکستانی فین سے درخواست کی کہ وہ فلم کی ٹکٹ خریدیں اور سینما میں جاکر ’شیزام‘ کو دیکھیں۔