اہم خبریں

امریکا،پنجابی فلموں کے بھارتی اداکار امان سنگھ دھالیوال چاقو حملے میں زخمی

واشنگٹن(نیوزڈیسک)بھارتی ماڈل سے پنجابی فلموں کے اداکار بننے والے امان سنگھ دھالیوال امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فٹنس جم میں ایکسرسائز کے دوران ہونے والے چاقو زنی کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ امان اب اسپتال میں زیر علاج ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ امان سنگھ کو نامعلوم حملہ آور نے جم کے اندر یرغمال بنالیا تھا۔ امان سنگھ زخمی ہونے کے بعد حملہ آوروں کو قابو کرنے کی کوشش کی۔بعدازاں متعدد افراد نے حملہ کرنے والے شخص کو پکڑ لیا جبکہ خون سے لت پت زخمی امان سنگھ ایک طرف کھڑے نظر آئے۔ حملہ آور کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ امان نے فلم ’’بگ برادر‘‘ اور ’’جودھا اکبر‘‘ میں ریتک روشن اور ایشوریا کے مقابل کام کیا، جبکہ وہ پنجابی فلم ورثہ، اک کُڑی پنجاب دی اور اج دے رانجھے میں بھی کام کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں