ممبئی (نیوزڈیسک)ملائیکہ اروڑا کو آج ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا اور انہیں دیکھ کر پرستاروں نے سیلفیاں بھی لیں۔سیلفی کیلئے مداحوں کی طرف سے قدرے جوشیلے انداز کو ملائیکہ نے پسند نہیں کیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک پرستار تصویر لینے کیلئے ان کے بالکل قریب آگیا تو اداکارہ نے اسے گھورتے ہوئے کہا کہ آرام سے۔ملائکہ مداحوں سے اتنا پریشان ہوگئیں کہ ان کے پاس ایک خاتون پرستار تصویر لینے آئیں تو اداکارہ نے اس سے بھی فاصلہ اختیار کیا۔















