بھارتی اداکارہ ایکشن سین کی فلمنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

ممبئی (نیوزڈیسک)بھارتی اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر دیویا کھوسلہ کمار اپنے آئندہ آنے والے پروجیکٹ کے ایک ایکشن سین کی فلمنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں ان کے چہرے پر زخم کے نشانات نظر آرہے ہیں۔ دیویا کھوسلہ نے اپنے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ 2004 میں ’’اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو‘ ‘سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی 35 سالہ دیویا نے اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ وہ ایک ایکشن سین کی فلمنگ کے دوران بری طرح سے زخمی ہوئی ہیں۔ ان کے پرستاروں اور نیٹ یوزرز نے ان کی فوری صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔