رونالڈو کی گرل فرینڈ نے سعودی عرب میں نیٹ فلکس شو کی شوٹنگ شروع کردی

ریاض (نیوزڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ عالمی فیشن آئیکن 29 سالہ جارجینا روڈریگزنے سعودی عرب میں نیٹ فلکس شو کی شوٹنگ شروع کردی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویزی فلم آئی ایم جارجینا کا عنوان جارجینا کی زندگی کے گرد گھومتا ہے، یہ شو 24 مارچ کو نشر ہوگا، جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پرتگالی فٹبالر کی گرل فرینڈ ان دنوں بچوں کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔