لاس اینجلس ، آسکرایوارڈ تقریب، ملالہ یوسفزئی لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گئیں

لاس اینجلس (نیوزڈیسک)ہالی ووڈ کافلمی میلہ لاس اینجلس میں سج گیا۔ تقریب میں شریک نوبل انعام یافتہ ملالہ کہ تصاویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔95ویں اکیڈمی ایوارڈ کی میزبانی اس بار بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رزاحمد کے حصے میں آئی ہے جنہیں بیسٹ لائیو ایکشن شارٹ فلم کیٹگری میں آسکرجیتنے والاپہلا مسلمان اداکار ہونے کا اعزازحاصل ہے۔ایوارڈزجیتنے والوں کے نام آنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن خاص بات ملالہ یوسفزئی کی وائرل تصاویرہیں، جو اس تقریب میں چھائی ہوئی ہیں۔ ملالہ نے آسکرکیلئے سلور گاؤن کا انتخاب کیا ہے۔ملالہ کی یہ اسٹائلنگ کری ایٹوکنسلٹنٹ، فیشن اسٹائلسٹ اوربرٹش ووگ کی اسٹائل ڈائریکٹرڈینا نیوسٹیڈٹرجیاننی نے کی ہے جنہوں نے انسٹاپوسٹ میں ملالہ لکی دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے انہیں سب سے خوبصورت، حیرت انگیز، جادوئی اورمتاثرکن قراردیا۔ملالہ کی اسٹائلنگ میں خاص بات رالف لورین کی ڈیزائن کردہ لیٹونجویلزبالیاں ہیں ( 1930 کی دہائی میں افغان وزیرتعلیم ملکہ سوریا ترزی نے پہنی تھیں، انہوں نے افغان خواتین کو تعلیم دینے اور آزاد کرانے کے لیے فعال کردار ادا کیا تھا)اس کے علاوہ نوبل انعام یافتہ ملالہ نے 19 ویں صدی کی ہیرے کی انگوٹھی اورپاکستان اور بھارت مین تیار کردہ زمرد اور ہیرے کی قدیم انگوٹھی پہنی۔