بھارتی شہری کی اداکارہ عرفی جاوید کےمرنے کے بعدقبرستان میں جگہ نہ دینے کی درخواست

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارت کی مسلمان کمیونٹی نے اداکارہ عرفی جاویدکے خلاف ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مرنے کے بعد عرفی جاوید کو کسی قبرستان میں جگہ نہ دی جائے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک شخص نے عرفی کے خلاف یہ فتویٰ جاری کیا اور ممبئی کے تمام قبرستانوں میں درخواست دی کہ عرفی کو قبرستان میں جگہ نہ دی جائے۔درخواست دینے والے شخص کا کہنا تھا کہ وہ یہ کام مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے کر رہے ہیں۔عرفی نے اس فتوے اور شخص پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فارغ آدمی کون ہے جو اتنا خالی بیٹھا ہے کہ سارے قبرستانوں میں جا کر درخواستیں دے رہا ہے۔عرفی کا کہنا تھا کہ یہ شخص شہرت اور لوگوں کی توجہ چاہتا ہے۔