شوہر نے بیوفائی کی تو اسے چھوڑ دوں گی،پاکستانی اداکارہ میرب علی

نیویارک(نیوزڈیسک) پاکستانی اداکارہ میرب علی نے کہا ہے کہ اگر ان کے ہونے والے شوہر عاصم اظہر نے بیوفائی کی تو وہ اسے چھوڑ دیں گی۔ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ نے اپنے نئے رشتے اور سوشل میڈیا کے زندگی پر منفی اثرات کے متعلق کھل کر گفتگو کی ۔شوہروں کی بیوفائی کے متعلق سوال پر میرب علی کا کہنا تھا کہ اگر میرے ہونے والے شوہر نے مجھ سے بیوفائی کی تو میں اسے چھوڑ دوں گی اور ان چیزوں کے متعلق میں بہت سنجیدہ ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں اپنے شوہر کو بیوفائی پر جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناؤں تو پھر اس میں اور مجھ میں کوئی فرق نہیں رہے اور میرا قصور زیادہ بڑھ جائے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ افراد سوشل میں میڈیا میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ہمارے بیانات کو غلط رنگ دے کر پیش کرتے ہیں جس سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔