بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی والدہ دنیا سے رخصت، گھر میں سوگ

بمبئی (نیوزڈیسک)بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی والدہ 91 برس کی عمر میںدنیا چھوڑ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری کی والدہ نہلاتا ڈکشٹ کا انتقال آج صبح ہوا، ان کی آخری رسومات بھی آج ہی ادا کی جائیں گی۔مادھوری اور ان کے شوہر شری رام کی جانب سے نہلاتا ڈکشٹ کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری اور ان کے شوہر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری ماں آج صبح انتقال کر گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری کی والدہ کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔