فلم کیلئے 61 ارب روپے کا معاوضہ ٹھکرادیاتھا،آج تک پچھتاواہے،امریکی اداکارمیٹ ڈیمن

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی اداکار میٹ ڈیمن نے 61 ارب پاکستانی روپے سے زیادہ معاوضے کے کردار والی پیشکش کو ٹھکرانے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔میٹ ڈیمن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے 2009 کی فلم اواتار کا مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس پیشکش کے ساتھ جیمز کیمرون نے کہا تھا کہ فلم کا 10 فیصد منافع انہیں دیا جائے گا۔میٹ ڈیمن نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا مگر انٹرویو کے دوران انہوں نے اواتار کے 10 فیصد منافع سے محرومی پر پچھتاوے کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میٹ ڈیمن کو 27 کروڑ ڈالرز ٹھکرانے پر ہونے والے پچھتاوے سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میٹ ڈیمن ایک اور بورن فلم کررہے تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے ہماری پیشکش کو قبول نہیں کیا۔