بھارتی فلم ”گمراہ“ کا ٹیزرجاری کردیاگیا

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی نئی فلم ’گمراہ‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا،فلم میں ادیتیا رائے کپوراورمرونل ٹھاکر نے مرکزی کردارادا کیے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق جرائم پر مبنی یہ سنسنی خیز فلم گمراہ 2019 کی تامل فلم ’تھادام‘ کا ری میک ہے،تھادام میں ارون وجےاورودیا پردیپ نے اداکاری کی ہے۔ادیتیا کپورپہلی بارڈبل کردارمیں نظر آئیں گےجبکہ مرونل پولیس افسر کی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے جو مجرم کی تلاش کیلئے کمربستہ ہیں۔ٹیزر کا آغاز ادیتیا کے ڈائیلاگ سے ہوتا ہے جس میں وہ کسی سے بدلہ لینے کی بات کر رہے ہیں۔ٹیزرجاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پردھوم مچ گئی جس کوصارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔