میرا اور رنبیر کپور کا امیج کرن جوہر کی وجہ سے خراب ہوا، بے بو کا انکشاف

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ میرا اور رنبیر کپور کا امیج کرن جوہر کی وجہ سے خراب ہوا،ہماری خراب شہرت کی وجہ کرن جوہر ہیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کی بے بو اب ایک بار پھر اپنے شو ’واٹ ویمن وانٹ‘ کے سیزن 4 کے ساتھ واپس آرہی ہیں، اس شو کی جھلکیوں میں کرینہ اور رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا امیج کرن جوہر کی وجہ سے خراب ہوا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر واٹ ویمن وانٹ 4 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر کے مطابق اس بار اس سیزن میں ان کے کزن اور اداکار رنبیر کپور، کامیڈین کپل شرما، اداکار شیفالی شاہ اور کانٹنٹ کریئٹرز نہاریکا این ایم سمیت دیگر کئی ڈیجیٹل کانٹنٹ کریئٹرز شامل ہوں گے۔