22 سال میں پہلی مرتبہ مرد اداکارکے برابر معاوضہ ملا ، پریانکا چوپڑا کا اعتراف

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ 22 سال میں پہلی مرتبہ مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ نئی ویب سیریز ’سیٹاڈل‘ میں ساتھی مرد اداکار رچرڈ میڈن کے برابر معاوضہ ملا، میں 22 سال سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں ،70 سے زیادہ فلمیں اور 2 ٹی وی شوز کیے ہیں۔ سیٹاڈل کا ٹریلر یکم مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اس کی ابتدائی دو قسطیں 28 اپریل کو نشر ہوں گی۔