مرد جوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کریں‘ سیف علی خان

ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے اپنی شادی کو زندگی کا بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے مردوں کو جوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کا مشورہ دیدیا۔بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں سیف علی خان سے شوہر اور بیوی کی عمر میں فرق سے شادی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں سوال کیا گیا۔جس پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں تمام مردوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ جوان اور خوب صورت خواتین سے شادی کریں۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی بالی ووڈ کی مشہور شادیوں میں سے ایک ہے جس میں کرینہ کپور کو اپنے سے دس سال بڑی عمر کے اداکار سے شادی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس جوڑی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں۔