ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکارسیف علی خان نے کہا کہ تمام مرد ،جوان اور خوب صورت خواتین سے شادی کریں۔ واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی بالی ووڈ کی مشہور شادیوں میں سے ایک ہے جس میں کرینہ کپور کو اپنے سے بڑی عمر کے اداکار سے شادی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس جوڑی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں سیف علی خان نے کہا کہ میں تمام مردوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ جوان اور خوب صورت خواتین سے شادی کریں ۔بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے اپنی شادی کو زندگی کا بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔
