واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی اداکار رابرٹ بلیک 89 سال کی عمر میں چل بسے اداکار دل کی بیماری میں مبتلا تھے ، انہوں نے اپنی آخری سانسیں گھر میں لیں۔ تفصیلات کے مطابق غیرملکی میڈیا کے مطابق رابرٹ بلیک کو ماضی میں اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں کچھ وقت کے لیے جیل بھی جانا پڑا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اہلیہ کے قتل کے 4 سال بعد انہیں بےگناہ قرار دے دیا گیا تھا۔
