اہم خبریں

گوندا کے قریب رہنے کیلئے امیر زادی خادمہ بن گئی

ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی ایک امیر مداح نے اداکار کے قریب رہنے کے لیے ان کے گھر میں بطور ملازمہ کام کیا تھا۔ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک دن اپنے گھر کے باہر ایک لڑکی کو کھڑے دیکھا، اسے ملازمت کی تلاش تھی تو میں نے کہا کہ آپ میری والدہ سے بات کرلیں گھر کے سارے معاملات وہی دیکھتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ لڑکی میری والدہ کے پاس گئی تو والدہ نے اسے ملازمت دے دی اور وہ ہمارے گھر پر کام کرنے لگی۔گووندا نے بتایا کہ وہ لڑکی گھر کے کام تو صحیح سے نہیں کر پاتی تھی لیکن وہ بہت ہی ایکٹو رہتی تھی ایک دن میری بیوی نے کچھ تبدیلی محسوس کی اور اسے لگا کہ کچھ تو غلط ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اور پھر بیگم نے ارادہ کرلیا کہ وہ اس لڑکی کی حقیقت کا پتہ لگا کر رہیں گی۔ اہلیہ سنیتا آہوجا نے بتایا کہ ایک دن وہ لڑکی فون پر کسی سے بات کررہی تو میں نے اس کا فون چھین کر سنا تو پتہ چلا کہ وہ اپنے والد سے بات کررہی ہے جوکہ بہت ہی امیر آدمی ہیں اور ان کے پاس آٹھ گاڑیاں بھی موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ گووندا کی دیوانی مداح تھی وہ ہمارے گھر صرف گووندا کے قریب رہنے کے لیے ملازمت کررہی تھی۔

متعلقہ خبریں