اہم خبریں

پہلے اداکاروں کوبڑی مخنت کرنا پڑتی تھی، ا ب نئے اداکاروں کو سوشل میڈیا سے ہی شہرت مل جاتی ہے، کرشمہ کپور

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا کہ ان کے وقت میں شہرت حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑتی تھی مگر اب حالات پہلے جیسے نہیں ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آج کل کے نئے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے بےحد آسانی سے شہرت مل جاتی ہے جبکہ 90 کی دہائی میں اداکاروں کے لیے پہچان بنانا بہت مشکل کام ہوتا تھا۔ کرشمہ کپور نے کہا کہ پہلے اداکاروں کو اپپنی پہچان بنانے کیلئے لڑنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مختلف دور تھا اور ان کیلئے ان کی ہر فلم بہت خاص تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں ہدایتکار ڈیوڈ دھون، یش چوپڑا اور شیام بینیگال کے ساتھ کام کر کے انہیں بہت اچھا لگا۔

متعلقہ خبریں