ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان کے لیے سال 2020 زیادہ خوشگوار ثابت نہیں ہوا۔ سارہ علی خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 2020 کا آغاز بریک اپ سے ہوا تھا اور پھر مزید بدتر ہوتا چلا گیا۔ یاد رہے کہ اداکار کارتک آریان مبینہ طور پر سارہ علی خان کے بوائے فرینڈ تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی برا سال تھا اور اس کا زیادہ تر حصہ تو صرف انٹرنیٹ پر ہی گزرا تھا۔















