کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو آسکر کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سراہی جانے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے آسکرز کے انٹرنیشنل فیچرفلم کیٹیگری میں باضابطہ طور پر جگہ بنالی ہے، جبکہ فلم کو تنازعات کے بعد نومبرمیں ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کی جازت دی گئی تھی۔فلم کے ہداہت کار صائم صادق کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ فلم پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے کیونکہ یہ بنیادی طور پر پاکستانیوں کی ہی کہانی پرمبنی ہے۔ سنسر بورڈ کی جب سے فلم زیربحث تھی کہ آیا یہ سینما گھروں میں چل سکتی ہے یا نہیں، جبکہ ’جوائے لینڈ‘ کی آسکرز میں جگہ بنانے کے لئے یہ شرط تھی کہ فلم آسکرز کی آخری ڈیڈ لائن سے کم از کم سات دن پہلے تک کمرشل سینما گھروں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہو۔خیال رہے کہ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان منگل کے روز 24 جنوری، 2023 کو کیا جائے گا جبکہ تقریب اتوار، 12 مارچ، 2023 کو شیڈول کی گئی ہے۔