کراچی(نیوزڈیسک) معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے دعوی کیا ہے کہ حریم شاہ نے اپنی نازیبا ویڈیوز مشہوری کیلئے خود ہی لیک کی ہیں۔صندل خٹک نے حریم شاہ کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑ دی اور کہا کہ اگر حریم شاہ اپنے دعویٰ میں سچی ہیں تو وہ ان (صندل) کے خلاف کیس دائر کریں۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل حریم شاہ نے اپنی لیک ویڈیوز پر دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سہیلیوں صندل خٹک اور عائشہ ناز نے یہ ویڈیوز پھیلائی ہیں۔















