اہم خبریں

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے گھر گھسنے والے نامعلوم افراد گرفتار

ممبئی(نیوزڈیسک) معروف بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کے گھر میں دو نامعلوم افراد نے دیوار پھیلانگ کر گھسنے کی کوشش ۔ ممبئی پولیس نے شاہ رُخ خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے 2 نامعلوم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب ملزمان ’منت ‘ کے کمپاؤنڈ میں دیوار پھیلانگ کر کودے اس وقت شاہ رخ خان فلم جوان کی شوٹنگ کیلئے گھر سے باہر تھے رات کو شا رُخ گھر واپس لوٹے اور سوگئے جس کے بعد منت کے سیکیورٹی عملے نے احاطے میں چھپے دونوں ملزمان کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ان دونوں ملزمان کا تعلق گجرات سے ہے جبکہ ان کی عمر 19 اور 20 سال ہے۔تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ شاہ رُخ خان کے مداح ہیں اور ان سے ملنے کیلئے گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے فلوقت گھر میں گھسنے سے متعلق ان کے مقصد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے کرکنگ خان کے بنگلے میں گھسنے کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں