اہم خبریں

دو روز قبل دل کا دورہ پڑا، انجیوپلاسٹی ہوئی، اسٹنٹ ڈالا گیا، سشمیتا سین

ممبئی (نیوزڈیسک)سابق مس ورلڈ اور اداکارہ سشمیتا سین نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق 47 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے اور دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔سشمیتا نے کہا کہ سب ٹھیک ہے اور میں دوبارہ سے کچھ زندگی گزارنے کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے اپنی صحت سے متعلق یہ پوسٹ تحریر کرنے کے ساتھ ساتھ والد کے ساتھ خوبصورت تصویر بھی شیئر کی۔

متعلقہ خبریں