اہم خبریں

جب تک شادی نہیں کروں گی تب تک اس حوالے سے کچھ شیئر نہیں کروں گی،آئمہ بیگ

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کی ورسٹائل گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ جب تک شادی نہیں ہوجائے گی تب تک کسی کے ساتھ کچھ شیئر نہیں کروں گی۔ایک انٹرویومیں میں انہوں نے میزبان کے ڈیٹنگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی سنگل ہوں، لیکن ماضی کے تلخ تجربے سے سیکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی چیز شیئر نہیں کی جائے کیونکہ پھر وہ چیز ہماری نہیں رہتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی آرٹسٹ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے کچھ شیئر کرتا ہے تو اس کا الزام بھی پھر آرٹسٹ کو دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے بارے میں پبلک کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی بھی بہت خوش ہیں لیکن جب شادی کا فیصلہ کریں گی تو سیدھا مسجد جائیں گی، نکاح کریں گی اور انگوٹھی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کردیں گی۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر نہیں کریں گی۔

متعلقہ خبریں