دہلی(نیوزڈیسک)ٹک ٹاکر عائشہ کے دل کی پکار بھارتی اداکارنے سن لی ،شادی کا اظہار بھی کردیا ،ویزہ نہ ملنے پر بھارتی اداکار فیضان انصاری پریشان۔تفصیلات کےمطابق لیجنڈ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے مشہور گانے’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کرکے راتوں رات شہرت پانے والی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو سے شادی کے خواہشمند بھارتی اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ویزا پاکستان نے مسترد کردیا، بھارتی اداکار فیضان انصاری نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ آج صبح سے میں بہت پریشان ہوں کیونکہ بدقسمتی سے پاکستان نے میرا ویزا مسترد کردیا ہے لیکن میں رُکنے والوں میں سے نہیں ہوں اور میں کسی بھی حالت میں عائشہ کو حاصل کرکے رہوں گا۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے جب عائشہ کی وائرل ویڈیو پہلی بار دیکھی تو مجھے لگا کہ میری زندگی میں بس اب یہی ہیں اور انہیں مجھے کسی بھی حالت میں حاصل کرنا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے میں نے پورا منصوبہ بھی بنالیا اور عائشہ کو 15 لاکھ حقِ مہر دینے کا بھی اعلان کیا، جس پر مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ عائشہ نے تو کچھ دنوں میں خود کروڑوں روپے کمالیے ہیں تو اس حساب سے 15 لاکھ روپے کم ہیں۔فیضان انصاری نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں حق مہر 25 لاکھ روپے بھی دے سکتا ہوں مجھے پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، مجھے عائشہ کسی بھی حال میں چاہیئے اور میں عائشہ کو حاصل کرکے دکھاؤں گا۔اُنہوں نے دکھ بھرے انداز میں کہا کہ پاکستان نے میرا ویزا مسترد کردیا تاکہ میں وہاں نہ آسکوں اور عائشہ سے نکاح نہ کرسکوں۔