چندی گڑھ(نیوزڈیسک) بھارت کے مشہور آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث دو ملزمان جیل میں ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان بھارتی پنجاب کے علاقے تارن ترن کے گونڈیوال صاحب سینٹرل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے لڑائی جھگڑے کے دوران مارے گئے۔پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ گورمیت سنگھ چوہان کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کو سدھو موسے والا قتل کے علاوہ جرائم کی دیگر دفعات کا بھی سامنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز قیدیوں کے درمیان تصادم کے واقعے میں ایک قیدی شدید بھی زخمی ہوا۔یاد رہے کہ پنجابی گلوکار و ریپر سدھو موسے والا کو گزشتہ برس 29 مئی کو بھارتی پنجاب میں بھٹنڈہ کے قریب کار پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا انہیں 30 گولیاں ماری گئیں تھیں جس کے بعد بدنامِ زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے اس قتل کی ذمہ داری بھی قبول کرلی تھی۔
