معروف پاکستانی اداکار شاہد گاڑی حادثے میں بال بال بچ گئے

ٹرانٹو (نیوزڈیسک)کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں معروف پاکستانی اداکار شاہد کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں سینئر اداکار محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق اداکار شاہد دوست کے گھر کھانے پر جارہے تھے کہ اس دوران اچانک ان کی گاڑی بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکراگئی۔ حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر شاہد کا پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آپ سب کی دعاؤں سے میں بالکل ٹھیک ہوں، کل رات میرا ٹورانٹو میںایکسیڈنٹ ہوا،‘۔شاہدکے مطابق ’میں اپنے دوست ناصر کےگھر کھانے پر جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی سلپ ہوکر ٹرالر سے ٹکرا گئی یہ بہت بڑا معجزہ ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں بچ گیا‘۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں حادثے کا شکار شاہد کی گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔