کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی موسیقار فراست انیس نے اپنا مشہور گانا ’بیبا‘ چوری کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی ’ٹی سیریز‘ پر برس پڑے لکھا اس سے بڑھ کر اور کیا بے عزتی ہوگی کہ کوئی گانا دنیا بھر میں ٹرینڈ کر رہا ہے تو اسے چوری کر لیا جائے، اگر گانے کو دوبارہ پیش کرنا ہے تو کم از کم اصل گانے کے ساتھ تو انصاف کریں ، آپ نے تو سب کچھ چورا لیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فراست انیس نے اپنا بین الاقوامی شہرت یافتہ گانا ’بیبا‘چوری ہونے کے بعد طویل پوسٹ میں ٹی سیریز کو لکھا کہ ’اس سے بڑھ کر اور کیا بے عزتی ہوگی کہ کوئی گانا دنیا بھر میں ٹرینڈ کر رہا ہے تو اسے چوری کر لیا جائے ۔ براہ کرم کچھ شرم کریں اور پاکستان کے ہر اچھے گانے کو برباد کرنا بند کریں، اس گانے کو یہاں تک پہنچانے کے لئے میں نے اور میرے بھائیوں نے بہت محنت کی ہے،جتنا پیار اور احترام ہمارے بیبا ورژن کو بھارت سے ملا ہے ہم اس کے شکر گزار رہیں گے، یہاں تک کہ کمنٹ سیکشن میں سرحد پار ہمارے پرستاروں نے بھی اس سستی کاپی کے خلاف ہمارا ساتھ دیا ہے، ہم ہمیشہ سرحد پار ہمارے سننے والوں کے شکر گزار اور احسان مند رہیں گے۔ انہوں نے ٹی سیرسز کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اگر کسی گانے کو دوبارہ پیش کرنا چاہتے ہی ہیں تو کم از کم اصل گانے کے ساتھ تو انصاف کریں، آپ نے تو واضح طور پر ہمارے گانے کے کورڈز، تعارفی بول، میوزک ، کمپوزیشن سب کچھ ہی چوری کرلیا۔
