نیویارک(نیوزڈیسک)کانز فلمی فیسٹول 2023 کے لئے 2پاکستانی شارٹ فلمز دو مختلف کیٹگریز کے لئے نامزد کر لی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ بر س جوائے لینڈ فلم کی کامیابی کے بعداس سال دو مزید پاکستانی فلمیں کانز فلمی میلے کے لئے منتخب کر لیں گئی ۔ ان دونوں شارٹ فلمز ’’پہچان‘ ‘اور’ ’نور‘‘ کو دو مختلف کیٹگریز کے لئے نامزد کیا گیا۔کانز فلمی میلے 2023 کے میلے میں بیسٹ ہیومن رائٹس فلم کے لئے دو فلموں کو نامزد کیا گیا ۔ اس کیٹگری میں پاکستانی فلم میکر محمد احسن کی بنائی گئی فلم پہچان کا مقابلہ انڈونیشن فلم Three faces in the land of sharia سے ہے۔جبکہ اس سال کے کانز فلمی میلے کی بیسٹ ہیلتھ فلم کی کیٹگری میں پاکستانی فلم میکر عمرعادل کی فلم نور کا مقابلہ استونیا سے تعلق رکھنے والے فلم میکر کی فلم مائی گفٹ سے ہوگا۔عمرعادل کی اس فلم میں ثروت گیلانی ایک ٹیچر کے کردار میں نظر آئی ہیں ۔ یہ شارٹ فلم SeePrime کے یوٹیوب چینل کے لئے بنائی گئی۔ واضح رہے کہ کانز فلمی میلے میں جانے والی ثروت گیلانی کی یہ دوسری فلم ہے۔
