اہم خبریں

سوشانت سنگھ سے مشابہہ ریتک روشن کے اسٹنٹ ڈبل کی تصویر وائرل

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے ایکشن اداکار ریتک روشن نے اپنی فلم وکرم ویدھا میں ان کے اسٹنٹ ڈبل منصور علی خان کے ساتھ اپنی سالگرہ کے موقع پر لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ماہ قبل منصور خان کے انسٹاگرام پر شیئر یہ تصویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔ ویسے تو یہ عام سی بات ہے کہ اداکاروں کی ساتھی فنکاروں کے ساتھ تصاویر عام طور پر نظر آتی ہیں، لیکن وائرل ہونے کی وجہ حیرت انگیز ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟اب اس کی وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ بہت سارے نیٹ صارفین کو یہ تصویر دیکھ کر محسوس ہوا کہ منصور علی خان بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔ منصور علی کی ریتک کے ساتھ پوسٹ اس کے بعد سے نیٹ صارفین کے کمنٹس سے بھری پڑی ہے۔ واضح رہے کہ ریتک روشن 10 جنوری 1974 کو پیدا ہوئے تھے، اس بار ان کی سالگرہ پر منصور علی خان نے انہیں اس تصویر کے ساتھ کیپشن تحریر کیا۔کیپشن میں انہوں نے لکھا، ہیپی برتھ ڈے ریتک روشن بھائی، آپ صاف دل کے سپر اسٹار ہیں اور نہایت مہربان و نرم خو، خیال رکھنے والے پیارے انسان ہیں۔ آپ نے ہمیشہ ساتھ کام کرنے والوں کی عزت کی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔

متعلقہ خبریں