بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ نے وین رونی کو بھی اپنا مقبول انداز سکھا دیا

دوحا(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی فلم ’پٹھان‘ کی پروموشن کیلئے قطر پہنچے ہیں، جہاں ان کی ملاقات لیجنڈری فٹبالر وین رونی سے ہوئی۔لیجنڈری فٹبالروین رونی بھی کنگ خان کے مداح نکلے، فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے موقع پر شاہ رخ خان نے وین رونی کو اپنا مقبول انداز سکھایا۔وین رونی شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں ان کے ہاتھ پھیلانے کے انداز سے بہت متاثر نظر آئے۔ایک شو کے دوران فٹ بالر نے شاہ رخ خان سے پٹھان فلم میں ان کے کردار سے متعلق پوچھا، جس کے جواب میں شاہ رخ نے وین رونی کو اپنی فلم اور اس کے کردار سے متعلق بھی بتایا۔شو کے دوران شاہ رخ خان نے لیجنڈری فٹ بالر کو اپنا مقبول اسٹائل کرکے دکھاتے ہوئے وین رومی کو بھی سیکھایا، جس پر وہ کافی خوش نظر آئے۔